وزیر اعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ حالیہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم خطاب میں اس اہم پیش رفت کے عالمی اور خطے میں اثرات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندرونی معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم خطاب میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی اعلان متوقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنا بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانا بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور متعلقہ حکام نے حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے جس کی بنیاد پر قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی۔
دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی آئی ہے اور عالمی توانائی مارکیٹس میں بھی مثبت ردعمل دیکھا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف قوم کو یہ باور کرائیں گے کہ پاکستان نے عالمی تعلقات اور خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خطاب کے بعد عوام کو نہ صرف سیاسی اور عالمی امور میں موجود صورتحال کی تفصیل معلوم ہوگی بلکہ روزمرہ زندگی میں سب سے زیادہ اثر ڈالنے والے اقدامات جیسے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، بھی واضح ہو جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








