پہلے ہی دن بڑا ہاتھ، گھریلو ملازمہ کام پر آتے ہی 80 لاکھ کے زیورات لیکر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

زیورات
علامتی تصویر

لاہور کے نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ 80 لاکھ مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چرا کر رفو چکر ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملازمہ اور اس کی بہن پہلے دن کام پر آئی تھی، دونوں نے مل کر 11 تولے زیورات اور 5 قیمتی گھڑیاں چوری کیں اور فرار ہو گئیں۔ ملازمہ کو گھر کے مالی نے کام پر رکھوایا تھا، مالی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات 27 فروری کو پیش آئی تھی، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts