تنخواہوں میں بڑا اضافہ، کابینہ نے بجٹ منظور کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، اجلاس میں پینشنز میں 15 فیصد تک اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کیلئے 25 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں اور صنعتوں کی پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تمام تر اسکیمیوں کا اعلان بجٹ تقریر میں شامل ہے۔ اجلاس میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کی بجٹ تجاویز منظور کی گئیں۔

اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

Related Posts