بیرون ملک سے موبائل لانے والے اوورسیز کیلئے بڑی خوشخبری

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ ایف بی آر حکام موبائل فون پر ٹیکس کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پرانے فون یا کم ویلیو استعمال شدہ فون پر ڈیوٹی میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ مارچ تک موبائل فون ٹیکس میں کمی کی حتمی رپورٹ تیار ہو جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں صرف 6 فیصد موبائل فون درآمد ہوتے ہیں، جبکہ 94 فیصد فون مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی فونز پر ٹیکس صرف 5 سے 6 فیصد ہے۔

ممبر کسٹمز شکیل شاہ کے مطابق موبائل فون کی خریداری سے مجموعی طور پر 82 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا، جب کہ درآمدی فونز سے صرف 18 ارب روپے ریونیو ملا۔

یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موبائل فون خریدنے اور لانے کے عمل کو آسان اور سستا بنانے کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Related Posts