پاکستان کے مشہور و معروف موسیقار بلال مقصود نےپاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی سے قبل قومی ترانے کا مطلب آسان الفاظ میں سمجھایا ہے۔
بلال مقصود نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی ترانہ فارسی میں لکھا گیا ہے اس لیے ہم میں سے اکثر اسے سمجھنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔
موسیقار بلال مقصود نے بتایا کہ قومی ترانہ اردو زبان میں صرف ایک لفظ پر مشتمل ہوتا ہے۔
اُن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی اکثریت قومی ترانے کا مطلب سمجھانے پر اُن کا شکریہ ادا کررہی ہے۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








