ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے کہ وزیراعظم ایماندار ہیں۔بلال قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے کہ وزیراعظم ایماندار ہیں۔بلال قریشی
ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے کہ وزیراعظم ایماندار ہیں۔بلال قریشی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے کہ وزیر اعظم ایماندار ہیں۔ وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور ملک کے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں اور تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف بیان دیا۔

  یہ بھی پڑھیں:

بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے شوہر کی کھسیانی ہنسی کا راز بتا دیا

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار بلال قریشی نے کہا کہ میرے وزیر اعظم ایک ایماندار شخصیت ہیں اور آپ کا ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ عمران خان اپنے وعدہ وفا نہیں کرسکے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار بلال قریشی نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کو اپنے وعدے کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے، تاہم سخت محنت ضرور کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بلال قریشی کی تعریف کی۔

قبل ازیں معروف اداکار منیب بٹ کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات بھی وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔ وزیر اعظم آج مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے کے باوجود حکومت میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد سامنے آنے کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں بیان بازی اور محاذ آرائی جاری ہے۔ 

 

Related Posts