اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیراحتساب وداخلہ شہزاد اکبر نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد مریم نوازکےبیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنماء کی گرفتاری کو درست اقدام قرار دیدیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ یاد رکھیے! بلاول سندھ کیلئے اپنی پسند کا آئی جی چاہتے تھے، بلاول بھٹو کا سندھ پولیس پر مکمل کنٹرول ہے، مریم کوپروپیگنڈا کرنے کےبجائے بلاول بھٹو زرداری سےپوچھنا چاہیے۔
شہزاد اکبرکا مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے شوہر نے مزارِ قائد پر جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے، کیا یہ سب آپ کے مشتعل کرنے کی وجہ سے تھا؟۔