بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھا لیا
بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت عارف علوی نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے حلف لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھے۔

 بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے 33 سال کے کم عمر وزیرخارجہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کل شب دُعا منائینگے، مولانا طارق جمیل خصوصی دُعا کرائینگے، عمران خان

خیال رہے کہ نومنتخب اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بلاول نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مکمل اختیارات کے ساتھ وزارت خارجہ کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وزارت خارجہ کے قلمدان پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک ہوگیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔

Related Posts