بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ
بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول اپنے ہی خاندان کو قابل سمجھتے ہیں اور باقیوں کو غلام جانتے ہیں، وہ 500 روپے دے کر بچوں سے وزیر اعظم کے نعرے لگوا کر خوش ہو رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ایوانوں میں پہنچایا، وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے فلاحی منصوبے شروع کیے، نوجوان زرداری خاندان کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات اور تباہی کا نشان پیپلز پارٹی ہے، سندھ کے نوجوانوں سے روزگار چھین کر جیالوں کو نوازا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے۔

Related Posts