اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنا کر سیاست نہیں کرنی چاہئے، سیاستدانوں کو اس سوچ سے نکلنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے، جب تک سیاستدان اس سوچ سے نہیں نکلیں گے، پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
آرمی چیف کی تعیناتی کے متعلق بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تعیناتی کا عمل آئین اور قانون کے مطابق مکمل ہونا چاہئے۔ سڑکوں پر جو تماشے چل رہے ہیں، ہم ان کا جواب دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ابتدا ہی سے ایک ہی تعیناتی کے اردگرد گھوم رہی ہے۔ سڑکوں پر تماشا لگا ہے، ہر طرف سے تعیناتی پر غیر ضروری سیاست ہورہی ہے۔ یہ ایشو متنازعہ نہ بنایا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا ریاستی نظام چل نہیں رہا، جب تک اداروں کو اہمیت نہ دی جائے اور مسائل حل کرنے کی نیت سے کام نہ ہو، عوام کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔ قومی مفاد کو ترجیح دینے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








