جگن کاظم کے گھر بیٹی کی پیدائش، پرستاروں کا نیک تمناؤں کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

جگن کاظم کے گھر بیٹی کی پیدائش، پرستاروں کا نیک تمناؤں کا اظہار
جگن کاظم کے گھر بیٹی کی پیدائش، پرستاروں کا نیک تمناؤں کا اظہار

کراچی: معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔جگن کاظم نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ جگن کاظم نے اپنی بیٹی کے ننھے سے ہاتھ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعائیں کی تھیں اور اس دوران ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/CGMb4JkqHiU/

اداکارہ نے اپنی بیٹی کا نام سیدہ نور بانو نقوی رکھا ہے اور اس کی پیدائش 9 اکتوبر 2020 کوہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ آج شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ یہ اداکارہ جگن کاظم دو بار شادی کرچکی ہیں ان کی پہلی شادی 2004 میں احمد تاجک نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن گھریلو جھگڑوں کے باعث یہ شادی ایک سال میں ہی ختم ہوگئی تھی اس شادی سے ان کا ایک بیٹا حمزہ ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

اداکارہ نے دوسری شادی 2013 میں فیصل نقوی سے کی جس سے ان کا ایک اور بیٹا حسن ہے اور اب جگن کاظم تیسری بار ماں کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔انہوں نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں پہلے ہی بتادیا تھا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔

Related Posts