ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان میں وومن کرکٹ کے فروغ کا بڑا موقع

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ کا بڑا موقع
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ کا بڑا موقع

کراچی: پاکستان کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ”قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک بڑا موقع” ہے اور یہ ملک میں خواتین کی کرکٹ کی پہچان کو فروغ دے گا۔

31 سالہ آل راؤنڈر پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جو ٹورنامنٹ میں گزشتہ سات مقابلوں میں کبھی بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں نکل سکی ہیں۔

معروف نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایسا وقت بھی تھا کہ جب کسی کو یا بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ پاکستان خواتین کی کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے۔

اگر پاکستان کی خواتین کو 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں اثر ڈالنا ہے تو انہیں ماضی کے حساب سے ورلڈ کپ کی کارکردگی میں کافی حد تک بہتری لانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،قومی کرکٹرز کا آفیشل فوٹوشوٹ جاری

واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے، یعنی اگر اسے پہلی بار ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے آگے جانا ہے تو ٹیم کو زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

Related Posts