دہلی میں عام آدمی پارٹی سے میئر منتخب، بی جے پی امیدوار کو شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی سے شیلی اوبرائے میئر منتخب ہوگئیں جبکہ بی جے پی امیدوار ریکھا گپتا شکست کھا گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی کی شیلا اوبرائے نے میدان مار لیا۔ میئر کے انتخاب کیلئے چوتھی بار ایوان کا اجلاس طلب کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے دوران نعرے بازی یا احتجاج کا سلسلہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قدیم پل گرگیا، 135افراد ہلاک، عدالت کا 10لاکھ معاوضے کا حکم

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا عمل گزشتہ روز صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا اور 2 گھنٹوں سے زائد وقت تک پولنگ جاری رہی۔ 24 نامزد اراکینِ پارلیمنٹ اور دہلی کے 250 نو منتخب کونسلرز میں سے 241 نے ووٹ ڈالے۔

کانگریس کے 9 منتخب کونسلرز نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔شیلی اوبرائے کے میئر دہلی بننے کی خبر ڈپٹی وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے سنائی اور عام آدمی پارٹی کے تمام کارکنان کو دہلی میونسپل   کارپوریشن کا میئر بننے پر مبارکباد دی۔

قبل ازیں دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج گزشتہ برس 7دسمبر کو سامنے آئے جن کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 134 نشستیں جبکہ مرکز کی حکمرانی پر قابض بی جے پی نے 104 نشستیں اپنے نام کیں جس سے بی جے پی کی شکست واضح ہوگئی۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے سینئر مرکزی رہنما و بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے بھارت کی اکثریتی اقلیت مسلمانوں سمیت عوام کی اکثریت خوش نہیں ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شدت پسند مودی کا آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بننا مشکل ہے۔

Related Posts