بھارت میں بی جے پی رہنما نے چوری کے شبے میں5ویٹرز کو زنجیروں سے جکڑ دیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فرخ آباد: بھارتی ریاست اتر پردیش میں انسانیت شرمسار ہوگئی، بی جے پی رہنما نے چوری کے شبے میں 5 ویٹرز کو مسلسل 12 گھنٹوں تک زنجیروں میں جکڑے رکھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے علاقے فرخ آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس میں شادی کی تقریب کے دوران یومیہ اجرت پر ویٹر کے طور پر کام کرنے والے 5نوجوانوں کو موبائل چوری کے شبے میں 12 گھنٹوں تک زنجیروں سے باندھ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ میں ختم قرآن کے ذریعے سردیوں کے استقبال کی دلچسپ روایت

بی جے پی رہنما نے زنجیروں میں تالے لگوا دئیے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی جس پر بھارتی عوام نے بی جے پی رہنما کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ویٹرز سے جانوروں جیسا سلوک انسانیت سوز ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمال گنج گیسٹ ہاوس میں ویٹرز ٹھیئکیدار نے شادی کی تقریب کیلئے ویٹرز کو راضی کیا اور ساتھ لے گیا۔ کولڈ اسٹور کے مالک اور بی جے پی تنظیم ویاپر منڈل کا  ضلعی صدر نتیش مہشوری بھی تقریب میں پہنچ گیا۔

ویٹرز نے بی جے پی رہنما کو کھانا کھلایا اور بعد ازاں صفائی کا آغاز کیا تاہم کچھ دیر بعد نتیش مہشوری نے واپس آ کر کہا کہ میری بیوی کا موبائل چوری ہو گیا ہے۔ ویٹرز نے چوری سے لاعلمی کا اظہار کیا تو ملزم انہیں گاڑی کے ذریعے کولڈ اسٹوریج لے گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنما نتیش مہشوری نے واقعے کا مقدمہ درج کرانے یا پولیس سے شکایت کرنے کی بجائے پانچوں ویٹرز کے پاؤں میں زنجیریں باندھیں اور مسلسل 12 گھنٹوں تک بغیر کسی ثبوت کے باندھے رکھا۔

 

Related Posts