کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر رکھنی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ رکھنی بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی ابتدائی تعداد 8 بتائی گئی ہے۔
پشاور دھماکے کے بعد تھریٹ نہیں ملا۔ وزیر اعلیٰ
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے حکام کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
نامعلوم دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردئیے۔ دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔
بعد ازاں سامنے آنے والے پولیس کے بیان کے مطابق دھماکہ حجام کی دکان کے باہر ہوا۔ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ موٹر سائیکل حجام کی دکان کے باہر کھڑا تھا جب اس میں دھماکہ ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کے پی او آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہمیں کوئی تھریٹ نہیں ملا۔ دیکھیں گے، غلطی کس مقام پر ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








