نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکا

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکا
نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔

دیکھئے غزہ میں اسرائیلی فوج کو کیسی مار پڑ رہی ہے

ترجمان اسرائیلی سفارت خانہ کے مطابق دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، واقعہ میں سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

Related Posts