کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس موبائل
(فوٹو: فائل)

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں زوردار دھماکہ ہوا، پولیس موبائل کے نزدیک ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ واقعے کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نیو کچلاک پولیس تھانے کا عملہ معمول کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے گشت کر رہا تھا، جب دھماکہ ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 8اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ آئی ای ڈی دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ڈی سی قلات نے کی۔

ڈی سی قلات نے گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے متعلق بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز ڈیوائس سڑک کے کنارے نصب کر رکھی تھی۔ سکیورتی اہلکاروں کی گاڑی کے گزرنے کے وقت دھماکہ ہوا۔ 8سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔

 

Related Posts