برطانیہ، دوسری جنگِ عظیم کا بم ناکارہ بنائے جانے سے قبل دھماکے سے پھٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لندن: برطانیہ میں 1939 سے 1945 تک جاری رہنے والی دوسری جنگِ عظیم کا بم ناکارہ بنائے جانے سے قبل دھماکے سے پھٹ گیا ہے، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کا بم پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا جس کی آواز 15 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔کم و بیش 80 سال قبل بنایا گیا بم آج سے 4 روز قبل برطانوی کاؤنٹی نورفوک میں دریافت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کی جانب سے شام کو ہنگامی انسانی امداد فراہم

بم کا وزن تقریباً 250 کلو گرام ہے جو ناکارہ نہ بنایا جاسکا۔نار فوک پولیس کا کہنا ہے کہ بم کے دھماکے سے پھٹ جانے کی ویڈیو ڈرون کیمرے پر ریکارڈ ہوگئی۔ تصدیق کرتے ہیں کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نارفوک پولیس کے مطابق گزشتہ 3 روز سے بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے بم کو ناکارہ بنانے کے کام میں لگے ہوئے تھے، جس سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ، جو جانیں بچانے کا سبب بنے۔

بم ناکارہ بنانے کیلئے کارروائی کرنے سے قبل ہی حکام نے علاقہ خالی کروا لیا۔ بم کی سائٹ پر ریت کی دیوار کھڑی کردی گئی تھی۔ دھماکہ ہوتے ہی سڑک میں گڑھا پڑ گیا، تاہم مرمت کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

 

Related Posts