اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ مشقوں کا انعقادکیا گیا،رینجرز اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مشترکہ طور پر کسی بھی غیر متوقع ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریہرسل کی۔

اس موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے تدابیر اپنانے کی مشقوں کی ریہرسل بھی کی گئی۔

مشقوں کے دوران اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے عسکری ادرے ہمہ وقت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Posts