باب وولمر نے پاکستانی بیٹنگ بہتر بنانے کیلئے بہت محنت کی، محمد یوسف

تازہ ترین

تازہ ترین

باب وولمر نے پاکستانی بیٹنگ بہتر بنانے کیلئے بہت محنت کی، محمد یوسف
باب وولمر نے پاکستانی بیٹنگ بہتر بنانے کیلئے بہت محنت کی، محمد یوسف

لاہور:کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز محمد یوسف نے باب وولمر کورول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کی طرز پر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

محمد یوسف کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ باب وولمر نے پاکستانی بیٹنگ کودرست کرنے کے لیے بڑی محنت کی اور اس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میری بھی کوشش ہوگی کہ ان کے طریقوں کواپناکر بلے بازوں کی خامیاں دور کروں گی اور ان کی بیٹنگ میں نکھار لاؤں۔ محمد یوسف نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ساری عمر جاری رہتا ہے جو سیکھنا چھوڑ دیتاہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا محنت پر یقین ہے اور جو محنت جاری رکھتاہے خدا کی ذات اس کو کامیابی اور عزت سے نوازتی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میری بھرپورکوشش ہو گی کہ نوجوان بلے باز میرے تجربے سے استفادہ کریں اور میں اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔

Related Posts