کراچی، ہاکس بے پر ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، ہاکس بے پر ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں
کراچی، ہاکس بے پر ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی میں ہاکس بے پر ٹرٹل بیچ کے قریب نہاتے ہوئے ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آج مزید 2 نوجوانوں کی لاشیں نکالی گئیں، جن کی شناخت 17 سالہ فہد اور 21 سالہ شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔

گزشتہ روز 2 نوجوانوں کی لاشیں نکالی گئی تھیں، جن کی شناخت 25 سالہ نہال عرفان اور 24 سالہ سمیر سے ہوئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان لیاقت آباد کے رہائشی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ہاکس بے کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کمشنرکے احکامات پردفعہ ایک سو چوالیس کے تحت سمندرمیں نہانے پرپابندی ہے، فیملیز کو ہاکس بے کی جانب جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملازمت کے لیے جانے والے افراد کو ان کا کارڈ چیک کرکے جانے دیں گے، شہری ہاکس بے کے سمندرپرآنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ

 

Related Posts