حال ہی میں کیریم برسن کے مقابل اُن کا ڈرامہ سَن کَل کاپیمی اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں اُن کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا اور اُن کے اکثر مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں اداکاروں کا آپس میں کوئی تعلق ہے لیکن کیریم برسن اور ہاندے ارسل کی جانب سے نہ ہی اس تعلق کی ترید کی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق۔
واضح رہے کہ ہاندے ارسل اس سے پہلے بھی کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، ان کے ڈرامے پاکستان میں بھی اردوڈبنگ کیساتھ نشر ہوچکے ہیں، ہاندے ارسل کے پاکستان میں نشر ہونے والے ڈراموں میں پیار لفظوں میں کہاں اور سنہری تتلیاں شامل ہیں۔