انڈیا: بالی ووڈ اداکار فردین خان نے اپنی تازہ ترین تبدیلی سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار فردین خان فلم “نو انٹری” کے 11 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ فردین خان ان دنوں اپنی آنے والے فلم “وسپوٹ” کی تشہیری مہم چلارہے ہیں۔ تشہیری مہم نے عوامی سطح کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
T20 ورلڈ کپ، حسن علی کی دوران پرواز اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر وائرل
بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر
فردین خان نے اپنی تشہیری مہم کے دوران سفید شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ میڈیا والے ان کی تصاویر لے رہے تھے۔ اس سے قبل اداکار کو ان کے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اب ان کے اندر تبدیلی دیکھ کر مداح دنگ رہے گئے ہیں اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








