بالی وڈ اداکار سلمان خان اور تمنا بھاٹیہ کی شادی! ناصر ادیب کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان مصنف و ہدایت کار ناصر ادیب نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستانی فلمی صنعت کے شاعر، کہانی نویس اور نغمہ نگار، مصنف اور ہدایت کار ناصر ادیب نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اور تمنا بھاٹیہ نے شادی کرلی ہے جب اینکر نے سوال کیا کہ یہ خفیہ طور پر ہوا تو انہوں نے کہا کہ اوپن شادی ہوئی جس کا سب کو علم ہے اور میڈیا سے اس کو کور بھی کیا ہے۔

ناصر ادیب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تمنا بھاٹیا کی سلمان خان کے گھر کی ویڈیوز بھی دیکھیں جس میں وہ گھریلو کام کاج میں مصروف نظر آتی ہیں۔

ناصر ادیب کے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ہی صارفین نے ناصر ادیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاید انہوں نے یہ سب کچھ خواب میں دیکھا ہو۔

ایک صارف نے طنزیہ سوال پوچھا کہ کیا یہ بات سلمان خان کو معلوم ہے کہ اس کی شادی تمنا بھاٹیا سے ہوگئی ہے؟۔

Related Posts