شاہ رخ خان کاڈزنی ہاٹ اسٹار کے ساتھ ویب سیریز کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

Bollywood star Shahrukh Khan teases OTT debut

ممبئی:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ڈزنی ہاٹ اسٹار کے ساتھ ایک ویب سیریز کا معاہدہ کرنے کے بعد جلد ہی ویب سیریز میں کیریئر کے آغاز کا امکان پیدا ہوگیا۔

شاہ رخ خان ویب سیریز کی دُنیا میں بھی قدم رکھنے کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ڈزنی نے ایک اشتہار شیئر کیا جس میں شاہ رخ خان موجود تھے۔

 

یہ اشتہار بالی ووڈ کے ہدایتکار کرن جوہر کی جانب سے پوسٹ کیا گیا جس کے کیپشن میں درج تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی وڈ کے بادشاہ کو اپنے گمشدہ ہونے کا ڈر ہوگا۔

کرن جوہر کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ پکچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستو۔جس کے بعد ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیے کہ وہ جلد ہی کسی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ ایمن سلیم کاشوبز انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈزنی کی ایک ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے تاہم ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Posts