نیٹ فلکس کی مشہور سیریز Fabulous Lives of Bollywood Wives کے سیزن 2 کی شاندار کامیابی کے بعد ویب سیریز اروڑا سسٹرز کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ یہ ویب سیریز ملائکہ اروڑا اور امریتا اروڑا کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر مرکوز ہوگی۔
بالی وڈ کی گلیمریس اور بولڈ اداکارئیں امریتا اروڑا اور ملائیکا اورڑا کے مداحوں کو اس ویب سیریز کے ذریعے قریب سے اور ذاتی طور پر جاننے کا موقع ملے گا۔
بالی وڈ رپورٹس کے اس سیریز میں امریتا اور ملائکہ کے قریببی لوگوں ، دوستوں کو بھی دکھایا جائے گا۔ یہ شو ملائکہ اور امریتا اروڑا کی خاندانی زندگیوں کے گرد گھومے گا۔ مداح ان کے طرز زندگی کی ایک جھلک دیکھ سکیں گے کہ بالی وڈ ایکٹرز کی زندگی کے معاملات کیا ہوتے ہیں۔ دونوں بہنوں کے ماضی کے تجربات کو بھی سیریز میں شامل کیا جائے گا “ ۔ جس کی بدولت اروڑہ بہنوں کو اتنے قریب سے جاننا یقینا دلچسپ ہوگا۔
‘اروڑا سسٹرز’ کے بعد ملائکا، امریتا، کرینہ کپور خان اور ان کی دوسری دوستیں نیٹ فلکس پر گٹس نامی ایک اور رئیلٹی شو کا حصہ ہوں گی۔ یہ شو کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا اور امریتا اروڑا کی زندگیوں پر مبنی ہوگا جو اپنے کام، سفر اور پارٹی کو ایک ساتھ لے کر چلتی ہیں۔