لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی اہلیہ کی سرجری کے لیے آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا روانگی کے لیے آج زمبابوے سے پاکستان کےلیے روانہ ہوں گے۔ وقار یونس کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد متوقع ہے ۔
آسٹریلیا داخلے کے لیے لازمی 14 روزہ قرنطینہ کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔ وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے زمبابوے روانگی سے قبل جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی تھی۔
3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2-1 سے شکست دی تھی جبکہ 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








