امریکا سے تعلق رکھنے والے مسلمان باکسر محمد علی اپنے جارحانہ انداز کے باعث بے مثال شہرت رکھتے تھے جنہوں نے 60ء اور 70ء کی دہائی میں امریکا کیلئے زبردست خدمات سرانجام دیں۔
محمد علی نے 3 بار باکسنگ کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپین جیتا اور شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن کی چیمپن شپ بھی اپنے نام کی۔
تاریخ میں تین بار باکسنگ کی ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپین شپ پہلی بار جیت کر محمد علی نے امریکا کا نام روشن کردیا۔ سن 1974ء میں ایک میچ کے دوران محمد علی کا ایک انداز۔
امریکی باکسر محمد علی نے اولمپک کھیلوں میں اپنے ملک امریکا کیلئے طلائی طمغہ جیت کر بھی عوام کے دلوں پر راج کیا۔

اپنی بیٹی لیلیٰ کے ہمراہ باکسر علی کی یادگار تصویر، لیلیٰ نے بھی اپنے باپ محمد علی کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا اور آگے چل کر باکسر بن گئی۔
لیلیٰ کی باکسنگ کی دنیا میں انٹری بھی محمد علی کیلئے خوشی کی بات بنی۔ اپنے ابتدائی دور سے ہی لیلیٰ نے بھی امریکا کا نام روشن کیا۔

اپنے وقت کے مایہ ناز باکسر محمد علی کو 1999ء میں 20ویں صدی کے دوران کھیلوں کی بہترین شخصیت کا خطاب دیا گیا۔
صدر جارج بش کے ہمراہ باکسر محمد علی کی ایک یادگار تصویر۔ قومی سطح پر محمد علی کی خدمات کو ہمیشہ سراہا گیا۔
قیامِ امن کیلئے بھی باکسر محمد علی نے کام کیا۔ اقوامِ متحدہ نے باکسر محمد علی کو امن کیلئے اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔

جنگِ ویتنام کے دوران امریکی فوج میں شامل ہونے سے انکار پر محمد علی کو 5 سال کی سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ نے عوام میں زبردست مقبولیت کے باعث محمد علی کو سزا سے استثنیٰ دے دیا تھا۔ محمد علی کا مکا عالمی شہرت کا حامل بن چکا تھا۔

سانس کی تکلیف کے باعث محمد علی کو 2 جون 2016ء کے روز ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اگلے ہی روز 74 برس کی عمر میں محمد علی کا انتقال ہوگیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں













