مصر میں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پراسکول کو آگ لگانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔
مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ کے شمال میں واقع صوبے مینوفیہ میں ایک 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اسکول کے کنٹرول روم کو اس وقت جلا دیا تھا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی منگیتر جو وہاں پرھتی ہے اس سال فیل ہو جائے گی۔
ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اسے خدشہ تھا کہ اس کی شادی ملتوی ہو جائے گی کیونکہ اس کی منگیتر کو شاید تعلیمی سال دہرانا پڑے گا۔