لڑکوں کو ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی، ثقلین مشتاق

تازہ ترین

تازہ ترین

لڑکوں کو ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی، ثقلین مشتاق
لڑکوں کو ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی، ثقلین مشتاق

لاہور: ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ لڑکوں کو ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ مصباح اور وقار کے لئے بھاگ جانے کے الفاظ نا مناسب ہیں۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ دونوں سابق کپتانوں اور کوچز کے لئے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، مصباح اور وقار کا دستبردار ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

سابق مایہ نازآف اسپنر ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ پوری توجہ نیوزی لینڈ کی سیریز پر مرکوز ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ باقاعدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی کوچنگ کا بعد میں سوچیں گے، ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی، ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا۔

مزید پڑھیں: محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار، پی سی بی سے بات کرنیکا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کردیا ہے۔دونوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

Related Posts