چین میں ایک دل دہلا دینے والے منظر کی ویڈیو دیکھ کر لوگ سکتے میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ ساتویں منزل سے لٹکا ہوا ہے۔ باکل آخری لمحات میں اسے ایک شہری نے گرنے سے بچا لیا۔ ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو کر رہ گئے۔ سوشل میڈیا پراس واقعہ پر طرح طرح کے تبصرے کئے گئے۔
رضيعة تتدلى من الطابق السابع لشرفة شقتها بمدينة فوشان الصينية فقرر أحد الجيران المخاطرة بحياته والتسلق بين الشرفات حتى وصل لها وأنقذها قبل سقوطها..
المقطع نال تداول واسع في الصين ولقبّوا الرجل بـ Spiderman أو الرجل العنكبوت وتم تكريمه من إدارة المدينة.pic.twitter.com/xzbYdfXebJ
— إياد الحمود (@Eyaaaad) September 29, 2022
امریکی ٹی ایم زیڈ ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں بچے کو فوشان شہر میں بالکونی سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس موقع پر ایک پڑوسی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ، وہ شخص بالکونیوں کے درمیان چڑھتے ہوئے بچے کے قریب پہنچ گیا اور عین آخری لمحات میں بچے کو گرنے سے بچا لیا۔
اس آدمی کو بالکونیوں کے درمیان خاموشی سے چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے پاس پہنچنے تک وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
اس ویڈیو کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ۔ دوسری طرف میڈیا صارفین نے اس شخص کو “سپائیڈر مین” قرار دیا۔ اسے شہر کی انتظامیہ نے شہری کو اعزاز سے بھی نوازا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








