نئی دہلی: ہندوستان میں ایک افسوسناک واقعہ اُس پیش آیا جب ریاست اوڈیشا میں رخصتی کے وقت مسلسل رونے سے دلہن کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے باعث دلہن کی موت واقع ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کے علاقے سونپور میں شادی کی تقریب میں اُس وقت غم میں تبدیل ہوگئی جب رخصتی کے وقت زیادہ رونے کے باعث دلہن کی موت واقع ہوگئی۔
دلہن کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹر نے کہا کہ دلہن کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، روتے روتے دلہن کی ہچکی بندھ گئی تھی اور کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اس کا اثر دل پر بھی پڑتا ہے۔جو دلہن کی موت کا سبب بنا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








