برطانیہ کی 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدگی، ملک بھر میں جشن اور ریلیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

Britain leaves EU finally; opponents consider it folly to weaken West

لندن: برطانیہ 47 سال بعد بالآخر یورپی یونین سے الگ ہوگیا، برطانیہ میں اہم عمارتیں برطانوی پرچم کے رنگ میں رنگ گئیں۔ پارلیمنٹ اسکوائر سمیت ملک بھر میں بریگزٹ کی حمایت میں جشن اورریلیاں جبکہ مخالف بھی سامنے آگئے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ پر روشن کی گئی گھڑی نے یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔بریگزٹ پر عمل سے کچھ گھنٹے پہلے برطانوی کابینہ کا علامتی اجلاس ہوا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاکہنا ہے کہ بریگزٹ میری کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، انہوں نے کہا کہ بریگزٹ ایک نیا سحر ہے اور یہ موقع عوام کی خواہشات کے مطابق دوبارہ حاصل کردہ خود مختاری کو استعمال کرنے کا ہے، انہوں نے کہا کہ اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔

مزید پڑھیں:بریگزٹ ڈیل آخر ہے کیا۔ جانئے

بریگزٹ کے مخالفین نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر احتجاجی مارچ کیاجبکہ بریگزٹ کے حامیوں نے جشن منانے کے لیے پارلیمنٹ اسکوائر میں ایک ریلی نکالی۔

Related Posts