برطانوی فورسز کے افسر نے طالبان کی دھمکیوں کے باوجود 1585 افغان فوجیوں کی آبادکاری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
برطانیہ کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے افغانستان کے طالبان حکومت کی جانب سے سخت خطرات کے باوجود سابق افغان فوجیوں کی آبادکاری کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔
ایک افسر نے 1585 افغان فوجیوں کی آبادکاری کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ان فوجیوں نے برطانوی فورسز کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا تھا اور ان کی زندگی طالبان کے ہاتھوں شدید خطرے میں ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی وزارت دفاع نے افغان فوجیوں کی آبادکاری کے پروگرام کے تحت درخواستوں کا جائزہ لیا تاہم بعض درخواستیں برطانوی خصوصی فورسز کے افسران کی جانب سے مسترد کی گئیں۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی خصوصی فورسز کے خلاف افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات جاری ہیں، اور ان افغان فوجیوں کے بیانات ممکنہ طور پر ان تحقیقات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








