مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

British High Commissioner Christian Turner meets with Finance Minister Dr Hafeez Sheikh

اسلام آباد:مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو برطانوی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے اور ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے درکار معاونت کے لیے بھی تیار ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ عالمی بحران میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتے رہیں گے۔پاکستان

مشیر خزانہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کی ضرورت کی اس گھڑی میں برطانیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Related Posts