سیلاب سے تباہی کے باعث عالمی برادری پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب سے تباہی کے باعث عالمی برادری پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ
سیلاب سے تباہی کے باعث عالمی برادری پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عالمی برادری سے پاکستان کا قرضہ منسوخ کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا کہ بارش اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے قرضے فوری طور پر معاف کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری نے عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

قبل ازیں ایک بیان میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن کلاڈیا ویب نے کہا تھا کہ گرین ہاؤس گیس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کی فہرست میں 10 اولین ملکوں میں شامل ہے۔ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پرمجبورہے۔

Related Posts