لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنی ہی پارٹی میں بغاوت کے بعد پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد بورس جانسن کے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹنے کے امکانات معدوم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بورس جانسن ہی برطانیہ کے وزیر اعظم رہیں گے۔ تحریکِ عدم اعتماد کے دوران وزیر اعظم کے حق میں 211 جبکہ مخالفت میں 148 ووٹ آئے۔ بورس جانسن کو کورونا وبا کے دوران پارٹی میں شرکت پر پارٹی میں مخالفت کا سامنا تھا۔
نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی، او آئی سی کی شدید مذمت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








