سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سگے بھائی کا خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں دوسرے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا
سگے بھائی کا خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں دوسرے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا

سرگودھا: ایک مقامی روزنامے کے مطابق، سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں بیہک لورکا میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اس کے بھائی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کو چند روز قبل بااثر خاندان کے چار ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی، تھانہ لکسیان نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا لیکن مبینہ طور پر اس سلسلے میں کارروائی نہیں کی۔

اس کے بعد ملزمان نے مقامی عدالت سے رجوع کیا اور وہ 11 فروری تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ غمزدہ ہو کر متاثرہ کے بھائی نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنی بہن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم، پولیس نے بعد میں بھائی کو گرفتار کر لیا، جو پولیس کے مطابق چار مبینہ عصمت دری کرنے والوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ مشتبہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے خود ہی کارروائی کی کیونکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جو اس کے اہل خانہ سے ‘مفاہمت’ کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

مزید پڑھیں: نوکری کے بہانے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

عصمت دری کرنے والے مجرم کی سزا کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال ہے،لیکن پاکستان میں سزا پانے والوں کی تعداد صفر کے برابر ہے۔ اس واقعے نے متاثرین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں ہمارے موجودہ عدالتی نظام کی افادیت پر ایک بار پھر بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Posts