لاہور میں سگے بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی، ملزم کو لڑکی پر کسی کے ساتھ دوستی کا شک تھا، ملزمان میں بھائی، بھابھی، اور 2 رشتے دار شامل ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیے۔
ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا اور شک کی وجہ سے ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیے۔
ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا وڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی بابت دھمکاتے رہے ۔گرفتار ملزمان میں بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر اور گنگر بی بی شامل ہیں۔
اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا اور شک کی وجہ سے ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی بابت دھمکاتے رہے ۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو لڑکی کی کسی شخص کے ساتھ دوستی ہونے کا شبہ تھا، اس شک کی بنیاد پر ہی ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیئے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا وڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








