نوابشاہ :پاکستان میں جنسی زیادتی کے واقعات میں خوفناک اضافہ، گھروں میں بہنوں بیٹیوں کی عزتیں بھی غیر محفوظ ، نواب شاہ میں بھائی نے بہن سے 3 مرتبہ زنا کیا ، قتل کرکے لاش بھی جلادی۔
سندھ کے ضلع نوابشاہ کے دیہی علاقے جام صاحب کے قریب 14 نومبر کو پیش آنیولے پوری قوم کو ہلاکررکھ دیا، جام ڈاتار پولیس کو 13 سالہ لڑکی کے بھائی نے شکایت کی تھی کہ اس کی بہن گذشتہ شب سے لاپتہ ہے۔
پولیس کو گندم کی فصل میں 13سے 14 کی ایک لڑکی کی برہنہ لاش ملی جس کے بال اور بازو جھلس چکے تھے، لاپتہ لڑکی کے بھائی نے تصدیق کی کہ یہ ان کی گمشدہ بہن ہے۔
پولیس نے لڑکی کے قتل کے الزام میں اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش ملزم ملزم نے اقرارکیا ہے کہ اس نے تین بار بہن کا ریپ کیا اور خوف میں آ کر اسے آگ لگا کر مار دیا۔
نوابشاہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی کسی لڑکے سے دوستی تھی اور ملزم کو جب پتا چلا تو اس نے اپنی بہن کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور اس دوران اس نے تین بار اپنی بہن کی عصمت دری کی۔
واقعہ کے روز بھی ملزم نے اپنی بہن سے زیادتی کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر اس کو قتل کردیا اور راز فاش ہونے کے ڈرسے اسکی لاش کو آگ لگادی۔