بالاکوٹ میں گاؤں پر ریچھوں کاحملہ، فصلیں تباہ، مویشی ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

Brown bears attack Balakot villages

مانسہرہ: بالاکوٹ میں بھورے ریچھوں کے متعدد حملوں میں ایک مقامی چرواہا زخمی ،100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پنلدری اور برک میں بھورے ریچھوں کے حملے بڑھتے جارہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھورے ریچھ گاؤں میں داخل ہوئے اور 11 بکریوں پر حملہ کرکے انھیں ہلاک کردیا۔

انہوں نے مزید کہاہمارے گاؤں میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران بھورے ریچھوں کے حملوں میں تقریباً 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک مقامی چرواہا زخمی بھی ہوا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریچھوں کے جھنڈ لوگوں اور مویشیوں پر حملے کررہے ہیں،محکمہ وائلڈ لائف کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ بھورے رنگ کے ریچھ پہلے دیہات میں کھڑی فصلوں کو تباہ کرتے تھے لیکن اب فصلوں کی کٹائی کے بعد مویشیوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:بریسٹ کینسرسے متعلق آگہی کیلئے ڈاؤ میڈیکل کالج میں پنک ڈے منایا گیا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف ان ریچھوں کو یہاں سے کہیں اور منتقل کرے ورنہ یہ درندے انسانوں اور پالتو مویشیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

Related Posts