لاس اینجلس: امریکن میوزک ایوارڈز 2021کی تقریب میں سال کے بہترین فنکار (آرٹسٹ آف دی ائیر) کا اعزاز 7 رکنی کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے نام رہا جس کیلئے جواں سال فنکاروں نے بڑے بڑے ناموں کو شکستِ فاش سے دوچار کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے بینڈ بی ٹی ایس نے ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرانڈ، اولیویا روڈریگو، دی ویکنڈ اور ریپر ڈریک جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بی ٹی ایس کے کم نام جون کا کہنا تھا کہ ہمیں زبردست فنکاروں کے ساتھ پر فخر ہے۔
بینڈ کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کم نام جون نے کہا کہ ہمارا سفر بہت طویل اور حیرت انگیز رہا۔سوائے آپ سب کے کوئی بھی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ بی ٹی ایس یہ ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے درکار تمام تر مشکلات جھیل سکتا ہے۔
امریکن میوزک ایوارڈز میں فنکاروں کی نامزدگی میوزک چارٹ پرفارمنس، اسٹریمنگ اور البم کی خریدوفروخت کے علاوہ ریڈیو پلے اور سوشل میڈیا پر زیر بحث آنے پر مبنی تھی۔ فاتحین کے انتخاب کا اختیار شائقین کے نام کردیا گیا۔ دیگر فاتحین کی تفصیلات یہ ہیں:
آرٹسٹ آف دی ائیر: بی ٹی ایس
پسندیدہ پاپ گیت: بی ٹی ایس کا بٹر
نیو آرٹسٹ آف دی ائیر: اولیویا روڈریگو
کولیبریشن آف دی ائیر: ڈوجا کیٹ، ایس زیڈ اے، کس می مور
پسندیدہ مرد پاپ گلوکار: ایڈ شیرن
پسندیدہ پاپ گروپ: بی ٹی ایس
پسندیدہ خاتون پاپ گلوکارہ: ٹیلر سوئفٹ
پسندیدہ میوزک ویڈیو: لل ناس ایکس، مونتیرو (کال می بائے یور نیم)
پسندیدہ ملکی فنکار: لیوک برائن
پسندیدہ ملکی فنکارہ: کیری انڈر ووڈ
پسندیدہ ملکی گروپ: ڈان + شے
پسندیدہ آر اینڈ بی فنکار: دی ویکنڈ
پسندیدہ آر اینڈ بی فنکارہ: ڈوجا کیٹ
پسندیدہ ہپ ہاپ البم: میگن دی اسٹالیونز گڈ نیوز
پسندیدہ ہپ ہاپ فنکار: میگن دی اسٹالیون
پسندیدہ ہپ ہاپ فنکار: ڈریک
پسندیدہ ملکی البم: گیبی بریٹ گولڈ مائن
پسندیدہ ملکی گیت: گیبی بیرٹ دی گڈ ونز
پسندیدہ لاطینی فنکار: بیڈ بنی
پسندیدہ لاطینی گروپ: بندہ ایم ایس ڈی سرگیو لیزارگا
پسندیدہ آر اینڈ بی گیت: سلک سانک کا لیو دی ڈور اوپن
پسندیدہ گوسپل آرٹسٹ: کانیے ویسٹ
پسندیدہ آر اینڈ بی البم: ڈوجا کیٹ کا پلانٹ ہر
پسندیدہ انسپریشنل فنکار: کیری انڈر ووڈ
پسندیدہ رقاص / برقی فنکار: مارشمیلو
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








