اسمبلی اجلاس، گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپیکر امجد زیدی کی زیرِ صدارت جی بی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں گلگت بلتستان کیلئے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ وزیرِ خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا بجٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے ادویات خریدنا بھی مشکل ہوگیا

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی خود حکومتی آرڈر کے تحت 2009 میں معرضِ وجود میں آئی جس میں عوام کے منتخب نمائندے عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرتے ہیں۔

پہلی بار گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نومبر 2009 میں ہوئے جس میں پیپلز پارٹی نے 20 نشستیں اپنے نام کیں۔ تاہم موجودہ حکومت 2020 کے انتخابات کے تحت معرضِ وجود میں آئی۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں کل 33 نشستوں میں سے 22 تحریکِ انصاف، 4 پی پی پی، 3 مسلم لیگ (ن)، 1 آزاد امیدوار جبکہ باقی دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسمبلی نومبر2020 سے فعال ہے۔

Related Posts