بجٹ ایک نظر میں

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں نئے سال کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈال کر دیکھتے ہیں بجٹ میں ہمارے لیے کیا ہے؟

  • کل اخراجات کا تخمینہ 95 کھرب 2 ارب روپے

  • ایف بی آر کے ریونیو کا تخمینہ 7004 ارب روپے

  • صوبوں کا حصہ دینے کے بعد وفاقی حکومت کے پاس نیٹ ریونیو 4904 ارب روپے ہوگا

  • نان ٹیکس ریونیو میں 2000 ارب روپے آمدن کا تخمینہ

  • 3950 ارب روپے ڈیٹ سروسنگ پر خرچ ہوں گے

  • ترقیاتی منصوبوں کیلئے 800 ارب روپے مختص

  • دفاع کیلئے 1523 ارب روپے مختص

  • سول انتظامیہ کے اخراجات 550 ارب روپے ہوں گے

  • پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص 

  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 250 ارب روپے سے بڑھا کر 364 ارب روپے کردی گئی

  • ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے بجٹ میں 65 ارب روپے کی رقم مختص

  • یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن پر اشیاء کی سبسڈی کیلئے 12 ارب روپے مختص

  • طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ آسان قسطوں پر فراہم کیے جائیں گے

  • ایک ارب روپے سالانہ کی لاگت سے بائنڈنگ فلم فنانس فنڈ قائم

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

  • بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے 72 ارب روپے کی رقم مختص

  • دیامر بھاشا ڈیم، مہمند، داسو، نئی گاج ڈیم اور کمانڈ ایریا پروجیکٹس کیلئے 100 ارب روپے مختص

  • شاہراہوں اور بندرگاہوں کیلئے 202 ارب روپے مختص 

  • اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کیلئے 51 ارب روپے کی رقم مختص

  • متعدی بیماریوں، طبی آلات کی فراہمی، ویکسینیشن وغیرہ کیلئے 24 ارب روپے مختص

  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے تقریباً 10 ارب روپے مختص

  • آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے 17 ارب روپے مختص

  • تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی حد 12لاکھ روپے مقرر

  • کرائے سے ہونے والی آمدنی اور جائیداد کی لین دین پر ٹیکس میں اضافہ

  • ادویات اور سولر پینلز پر ٹیکس چھوٹ

  • موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد

  • 1600 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز

Related Posts