مویشی منڈی میں موجود بچھڑے کی پیشانی پر اللہ کا نام، شہریوں کا ہجوم اُمڈ آیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: شہر قائد میں موجود ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قائم ”ماں جی کیٹل فارم“ پر موجود بچھڑا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جسے دیکھنے کے لئے کراچی کے شہری دور دراز علاقوں سے پہنچنے لگے، اس بچھڑے کے مالک کا دعویٰ کا اس پر قدرتی طور پر اللہ کا نام لکھا ہوا ہے۔

ایم ایم نیوز کی ٹیم نے اس بارے میں سچائی جاننے کی کوشش کی اور مویشی منڈی میں موجود ”ماں جی کیٹل فارم“ کا دورہ کیا، اس موقع پر ہم نے دیکھا کہ بچھڑے کے چہرے کے اوپر واقعتا اللہ پاک کا نام لکھا ہوا تھا۔ جسے دیکھ کر ہم بھی حیران ہوگئے۔

بیوپاری رانا نسیم نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ یہ بچھڑا ہمارے گاؤں میں ہمارے پڑوس میں تھا، یہ چار دانت کا ہے، اس کا نام انمول ہے، کیونکہ اللہ پاک کا نام اس پر قدرتی طور پر لکھا ہوا ہے۔

بیو پاری رانا نسیم نے بتایا کہ اس بچھڑے کا ہدیہ ہم نے ایک کروڑ روپے رکھا ہے اور اس کے کافی اچھے دام لگے بھی ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس کا وزن تقریباً 8من ہے اور اسے ہم ایک کروڑ سے کم میں فروخت نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اسے دیسی خوراک دیتے ہیں، کسی بھی قسم کی فیڈ نہیں دی جاتی، کسی قسم کے انجیکشن نہیں دیئے جاتے، صرف ویکسین کے طور پر جو انجیکشن لگتے ہیں وہ ہم لگواتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں سے جانور لاکر ہم اپنے فارم میں رکھتے ہیں، جو گڈاپ کے علاقے میں موجود ہے، فارم سے جانوروں کو منڈی میں فروخت کے لئے لایا گیا ہے۔

Related Posts