چین میں بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی، ڈرائیورہلاک، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

چین میں بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی، ڈرائیورہلاک، متعدد زخمی
چین میں بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی، ڈرائیورہلاک، متعدد زخمی

بیجنگ: چین میں تیز رفتار بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی، حادثے میں ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بلٹ ٹرین گوئی یانگ سے گوانگ ژوجارہی تھی۔حادثہ مقامی وقت کے مطابق دس بجکر تیس منٹ پر رونگ جیانگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 8 زخمیوں میں ٹرین اٹینڈنٹ اورسات مسافربھی شامل ہیں جنہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:جرمنی میں خوفناک حادثہ، ٹرین پٹری سے اُتر گئی، 3 افراد ہلاک متعدد ذخمی

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے بعد ٹرین میں پھنسے 136 مسافروں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔ جنہیں معمولی زخم آئے ہیں۔

Related Posts