اسٹاک مارکیٹ میں 217 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 41 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان، فی کلو کھجور کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

حصص بازار میں 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار 6 ارب روپے میں طے ہوا۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 389 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور چین کے درمیان 700 ملین ڈالر کے کمرشل قرضے کا معاہدہ ہوگیا، جس سے کل 2 ارب ڈالر کے چینی قرضے کے امکانات بحال ہوگئے، اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر کو عارضی مستحکم کیا جا سکتا ہے جب تک آئی ایم ایف کی رقم آنا شروع نہ ہو جائے۔

Related Posts