اسٹاک مارکیٹ میں 260 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 260 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 260 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کارحجان دیکھنے کو ملا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کے نتیجے میں 260.99 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 0.63 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ گزشتہ کاروباری روز 41،350.43 پوائنٹس کے مقابلے میں 41،611.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 63 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب 52 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 817 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 64 پیسے تک سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 224 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

Related Posts