اسٹاک مارکیٹ میں 826.78پوائٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 826.78پوائٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 826.78پوائٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای100انڈیکس 826.78 پوائنٹس کے اضافے سے 41,878.57 پر بند ہوا۔

تجزکاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی صورتحال بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متوقع اچھی خبرکو قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز کے موقع پر 450سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اس کے بعد صبح11بجے کے قریب انڈیکس 683 پوائنٹس یا 1.66 فیصد اضافے کے ساتھ 41,734.31 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پیپلز بس سروس سڑکوں پر رواں دواں، کرایہ 25 سے 50 روپے

دوسری جانب سے ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے، جس کے باعث روپے کی قدر میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔

Related Posts