بھارت کی ریاست کیرالا میں ایک بس کنڈیکٹر نے اپنی تیز نظر اور فوری ردِعمل سے ایک مسافر کو چلتی بس سے گرنے سے بچا لیااور سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سرکاری بس اپنی معمول کی رفتار سے سڑک پر رواں دواں تھی۔ ایک مسافر دروازے کے قریب کھڑا تھا اور بس کے جھٹکے کے باعث وہ اپنا توازن کھو بیٹھا۔ مسافر بس سے نیچے گرنے ہی والا تھا کہ پیچھے کھڑے
کنڈکٹر نے لمحوں میں صورتحال بھانپ لی اور فوراً اس کا بازو پکڑ کر اسے واپس اندر کھینچ لیا۔
واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی اور جب سے منظرِ عام پر آئی ہے سوشل میڈیا صارفین کنڈکٹر کی حاضر دماغی کو سراہا جبکہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ اگر کنڈکٹر چند لمحے بھی تاخیر کرتا تو ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنڈکٹر کو اس فرض شناسی اور مستعدی پر سراہا جائے گااور اس کی بروقت کارروائی واقعی قابلِ تقلید ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی ایک اچھی مثال ہے کہ کس طرح معمولی سمجھا جانے والا فرض کسی کی جان بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








